CM Punjab Green Tractor Scheme 2024 Apply Online, Eligibility and Last date

The government is going to start the Chief Minister Punjab Green Tractor Program at a cost of 30 billion rupees. With the help of this scheme, farmers across Punjab will now be able to own their tractors on easy installments without any interest.

First phase of Punjab Green Tractor Scheme completed in one year. Under the Punjab Green Tractor Scheme, the number of tractors was increased by 10,000. Every year more tractors will be given under the Punjab Green Tractor Scheme.

CM Punjab Green Tractor Scheme 2024 Apply Online, Eligibility and Last date

Eligibilty

Owners of 6 acres to 50 acres of land will be eligible to apply for the tractor scheme.

  • 70 per cent subsidy on small tractors
  • 50 per cent subsidy on large tractors

) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج کے تحت ’’پنجاب کسان بنک،گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ مریم نوازشریف اور نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کاشتکاروں کے لئے ’’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کی منظوری دی گئی۔ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی۔ چھوٹے ٹریکٹر پر 70فیصد اور بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔ نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی۔ غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگر آلات تیار کریں گی۔ غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیل دار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جا رہا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔ ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔ اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ علاوہ ازیں روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹرنیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے روڈا میں ماسٹر پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں انٹرنیشنل لیول کا ائیر پورٹ بنانے کی تجویز، روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے روڈا فارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت دی۔ روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین جھیلوں میں 117ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔ روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ سے لاہور کا گراؤنڈ واٹر 500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔ پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا، بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ لاہور کے فیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ روڈا تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔

A Kisan package of Rs 400 billion is being given for the first time in the province. Apart from agricultural inputs, farmers will also get other incentives and facilities through Kisan Card. Prosperity of every farmer and increase in agricultural production are among our top goals.

47 thousand farmers have registered for Kisan Card in 48 hours. You can get a Chance to CM Punjab Nawaz Sharif Kisan Card Online Registration in Pakistan.

author avatar
Fahad Munir

About Fahad Munir

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *